وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے چیلنج دیا ہے کہ اب شوگر مل والے ایک دن بھی خلاف قانون مل بند کراکے دکھائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ اب چینی پر 30 ارب کی سبسڈی نہیں دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں81 شوگر ملوں کو 44 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماضی میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کام حکومت کو بلیک میل کرنا تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ اب شوگر مل والے ایک دن بھی خلاف قانون مل بند کرا کے دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگر ملوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے۔
Comments are closed.