سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 17 مئی کو سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
Comments are closed.