جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شوکت خانم کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.