پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

شوکت ترین کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سر پلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.