تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کو اعداد و شمار چیک کرنے کا مشورہ دے دیا۔
شوکت ترین نے ایک بیان میں کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ن لیگ سے کم چھوڑ کر جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ 19 ارب ڈالرز سے زائد کا تجارتی خسارہ چھوڑ کرگئی تھی۔
پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ن لیگ حکومت نے پاکستان کا 48 ارب ڈالرز کا نقصان کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتیں 7 اعشاریہ 6 ارب ڈالر سے نمو کررہی ہیں، رواں سال 5 فیصد شرح نمو کا امکان ہے۔
Comments are closed.