وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تحریری جواب جمع کروادیا۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ 19 جولائی 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائر 17اعشاریہ92 ارب امریکی ڈالر تھے۔
شوکت ترین نے جواب میں بتایا کہ تجارتی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7اعشاریہ07 ارب امریکی ڈالر تھے، سال 19۔2018 کے دوران 33 سرکاری ادارے خسارے میں رہے۔
جواب کے مطابق ان 33 سرکاری اداروں کا خسارہ 479 ارب روپے ہے، آڈیٹر جنرل نے صدر کو آڈٹ رپورٹس پیش کی ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ کوویڈ پر کیے گئے اخراجات سے متعلق ہے، دستور کے تحت کوویڈ اخراجات کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
وزیر انچارج پی ایم آفس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1ارب 84 کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔
وزیر انچارج نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں 28اعشاریہ9 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
Comments are closed.