مشیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی کے نیا ناظم آباد میں 500 بیڈ اسپتال کے سنگ بنیاد رکھ دیا۔
چیئرمین عارف حبیب گروپ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک کے سبب منصوبہ 3 سال قبل شروع کر رہے ہیں۔
عارف حبیب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک کی آسان ترین شرائط پر رقم فراہمی کے سبب منصوبہ فوری شروع کر رہے ہیں جبکہ اصل منصوبہ کے مطابق کام 2024 میں شروع ہونا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 125 بیڈ کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا جبکہ بتدریج اسے آخری مرحلے میں 500 بیڈ تک توسیع دی جائے گی۔
چیئرمین عارف حبیب گروپ نے مزید بتایا کہ شہر کے متعدد اہم اسپتالوں میں بڑے کارپوریٹ گروپس کا کردار ہے، نیا ناظم کی 1300 ایکڑ زمین نج کاری میں خریدی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 15 سال کے دوران خطے میں سب سے زیادہ منافع پاکستانی اسٹاک ایکسچینج نے دیا اور اس معاملے میں چین کو بھی پیچھے چھوڑا۔
عارف حبیب نے بتایا کہ اسوقت بھی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کافی پرکشش سطح پر ہیں۔
Comments are closed.