وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف سربراہ سے مدد کا پلان ڈراپ کرنے کی خبر بےبنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہی نہیں آئی ہے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ صحافیوں نے وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف کو کال کرنے سے متعلق سوال کیا تھا۔ اس پر میرا جواب تھا کہ مذاکرات ایڈوانس مرحلے میں ہیں، فون کال کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.