پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پنجاب کے وزیرخزانہ کی گفتگو خوفناک ہے۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ شوکت ترین اور محسن لغاری کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ڈی ریل کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، یہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اپنے لیڈر کی خاطر ملک کی معیشت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا، یہ تصور کہ ایک فرد کی خاطر پاکستان کی قربانی دی جائے فسطائیت ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ان کا آئی ایم ایف سے متعلق موقف نہیں بدلا لیکن قدرتی آفات کے باعث وہ خاموش ہیں، اس قدرتی آفت میں جو اقتدار کی خاطر سیاست کرے گا تاریخ اسے نہیں بھولے گی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں متحد کرنے کا ہے۔
Comments are closed.