اکثر لوگ اپنے پڑوسیوں کے شور سے تنگ رہتے ہیں، لیکن اس بات کو سمجھانے کے بجائے خود ہی سبق سکھانے کا حربہ ڈھونڈنے اور اسے استعمال کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی ایک شہری عمر عبداللّٰہ کے ساتھ بھی ایسا واقعہ پیش آیا جب اسے اسکے پڑوسی نے سبق سکھانے کےلیے اسکے گھر میں مرکزی دروازے کے نیچے سے انجیکشن کے ذریعے کیمیکل داخل کرنا شروع کردیا۔
جنوبی فلوریڈا سے شومنگ لی نامی پی ایچ ڈی کے سابقہ طالب علم نے کوکٹیل کی ملاوٹ کرکے ایک خطرناک کیمیکل تیار کیا اور اپنے پڑوسی کے گھر میں داخل کردیا۔
عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپنے گھر میں غیرمعمولی بو محسوس ہونے کی وجہ سے انہیں شک ہوا، تاہم انہوں نے اپنے دروازے کے باہر کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیمرے کی مدد سے انہوں نے کیمیل گھر میں داخل کرنے والے اس شخص کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جنہوں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جارہا ہے کہ شومنگ لی نے شکایت کی تھی کی انکے پڑوسی کے گھر سے شور کی آوازیں آتی ہیں، تاہم اس پڑوسی کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے انہوں نے خود ہی اسکی جانچ کی اور انہوں نے کوئی شور نہیں پایا۔
عمر عبداللّٰہ کے مطابق انہوں نے بو محسوس کرنے کے بعد اپنے گھر کی کچھ اشیا بشمول مائیکروویو تبدیل کردیا تھا، تاہم بو جانے کا نام نہیں لے رہی تھی اور اہلِ خانہ کو مسلسل متلی کی کیفیت کا سامنا رہا۔
Comments are closed.