ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

شورکوٹ کی سیاسی شخصیت مادھولال سیال ق لیگ میں شامل

شورکوٹ کی سیاسی شخصیت مادھولال سیال مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔ 

مادھولال سیال کی چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی، جہاں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ 

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میاں مادھولال سیال کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی، پارٹی میں قابل اور اہل افراد کو آگے لایا جائے گا۔

ملاقات کے دوران سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، الیکشن میں اچھے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.