شور شرابہ نہ کرنے اور سکون سے رہنے کی درخواست کو مسترد کرنے والے پڑوسیوں کو سبق سکھانے کے لیے ایک منفرد ڈیوائس تیار کرلی گئی۔
پڑوسی اگر بےجا شور شرابہ کرنے لگیں تو اس کا اثر آپ کے گھر پر بھی پڑتا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس سے آپ کا سکون بھی متاثر ہوتا ہے، تاہم آپ شور و غل نہ کرنے کی صرف درخواست ہی کرسکتے ہیں۔
کچھ تو ایسے پڑوسی ہوتے ہیں جو بات مان جاتے ہیں لیکن جو بات نہیں مانتے اور دوسرے پڑوسی کو تنگ کرنا جاری رکھتے ہیں اب نے کی عقل کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک آلہ تیار کرلیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں ’روینج ساؤنڈ اسپیکر‘ کے نام سے مشہور یہ ڈیوائس مہنگی ہے لیکن بہت کار آمد ہے، جبکہ آن لائن یہ کئی ناموں سے فروخت بھی ہورہی ہے، تاہم اس کا مقصد صرف ایک ہی ہے جو بتایا گیا ہے۔
یہ ساؤنڈ ڈیوائس ایسے پڑوسیوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے جو آپ کے برابر میں یا پھر اپارٹمنٹ کی صورت میں اوپر یا نیچے رہتے ہوں۔
دیوار یا چھت سے لگائی جانے والی یہ ڈیوائس ایسی اذیت دینے والی آواز پیدا کرتی ہے جو آپ کے پڑوسیوں کو نہ صرف دن میں تارے دکھادے بلکہ آپ کی بات ماننے پر بھی مجبور کردے۔
آپ اپنے گھر کے کاموں میں مصروف بھی رہیں، لیکن آپ کے ساتھ یہ ڈیوائس آپ کے لیے اپنا کام کرتی رہے گی۔
دوسری جانب حکام کا ماننا ہے کہ یہ ساؤنڈ سسٹم گھر میں لگانا غیر قانونی تو نہیں، لیکن پھر بھی اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے دیگر طریقہ کار استعمال کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ اس سے لڑائی کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
Comments are closed.