پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

شوبز شخصیات بھی عام افراد کی طرح روزے رکھتی ہیں، بشریٰ انصاری

پاکستانی معروف سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز شخصیات بھی عام افراد کی طرح روزے رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔

گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ سیر سپاٹون کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر بعض صارفین نے کمنٹس کیئے کہ انہوں نے رمضان کا احترام نہیں کیا یا وہ رمضان میں روزے نہیں رکھتیں، بعض نے انہیں غیر مذہبی قرار دیا۔

تاہم اب ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے اس طرح کے تبصروں پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان فنکار نہ صرف روزے اور نماز کی پابندی کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ وہ روزمرہ کے دیگر معاملات بھی بخوبی انجام دیتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ رمضان میں 90 فیصد عملہ روزے رکھتا ہے اور معمول سے زیادہ محنت کرتا ہے، پروڈکش ہاؤس بھی اس میں ساتھ دیتے ہیں اور سیٹ پر ہی سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ہم کام کے ساتھ ساتھ مذہبی فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.