عیدالفطر (شوال) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا، ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئے گا، 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔
سورج گرہن چاند کی29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چاند نظر آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا۔
اس صورتحال کے سبب عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔
Comments are closed.