سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ، سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر وسیم اکرم کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ ملاقات کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں وسیم اکرم پی سی بی کے لوگو والا کوٹ پہنے ہوئے ملکہ برطانیہ سے ایک ملاقات کے دوران ان سے ہاتھ ملاتے ہوئےنظر آرہے ہیں۔
شنیرا اکرم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےملکہ برطانیہ کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں ملکہ کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، متوقع طور پر کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔
Comments are closed.