بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں رکن ممالک نے سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی احترام، دوستی، اچھی ہمسائیگی، امن و مشترکہ ترقی جاری رکھنے اور اعتماد پر مبنی تعمیری بات چیت و تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کسی ملک کے خلاف نہیں، تمام ممالک سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتی ہے، یوریشین سیکیورٹی اور سیاسی گروپنگ کسی دوسری ریاست کے خلاف نہیں ہے۔
اعلامیہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سب کے ساتھ وسیع تعاون کےلیے کُھلی ہے، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل جانبداری اور متصادم سوچ سے کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ مدت کی صدارت جمہوریہ قازقستان کو دے دی گئی ہے، ایس سی او کا اگلا سربراہی اجلاس 2024 میں قازقستان میں منعقد ہوگا۔
Comments are closed.