بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شندور پولو فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

خیبرپختونخوا کے خوبصورت علاقے شندور میں تین روزہ پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

سطح سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر منعقد شندور پولو فیسٹیول دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد میلہ ہے، فیسٹیول میں روزانہ 15 ہزار سے زائد سیاحوں نے شرکت کی۔

اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران سمیت، مقامی انتظامیہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کی عوام نے شرکت کی۔

چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، چترال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد شندور پولو ٹرافی اپنے نام کی۔

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

فیسٹیول کے دوران مقامی فنکاروں نے کالاش اور چترالی رقص پیش کیے۔

اختتامی تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے پیرا جمپس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے پاور گلائیڈنگ اور پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.