قومی شناختی کارڈ کے غیر قانونی اجراء کے اسکینڈل میں ایف آئی اے سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ڈی ایچ اے میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نادرا ڈی ایچ اے میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت گرفتار دیگر ملزمان میں غیر ملکی اور ایجنٹ شامل ہیں جن کی شناخت عبد العزیز، محمد امین اور معراج کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اےترجمان نے بتایا کہ محمد امین نے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے،ایجنٹ معراج نے محمد امین سے 30ہزار روپے شناختی کارڈ بنانے کے لیے طلب کیے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اب تک نادرا افسران سمیت 13 ملزمان کو اس اسکینڈل میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.