منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

شمال مغربی شام کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

خوفناک زلزلے کے بعد شمال مغربی شام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شام کی فلاحی تنظیم وائٹ ہیلمٹس کے ترجمان نے شمال مغربی شام کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کا جنگ زدہ شہر حلب زلزلے سے متاثر ترین علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں پر کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہیلمٹس کا کہنا ہے کہ کئی خاندان ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اب تک مجموعی اموات 5 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ رہنے کی کوئی جگہ نہیں، گھر تباہ ہو چکے ہیں، مزید زلزلوں سے بھی خوفزدہ ہیں۔

امریکی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ سرد موسم اور بارش ریسکیو کوششوں میں مشکل پیدا کر رہی ہیں، شام میں بین الاقوامی امداد پہنچنے میں بھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں زلزلے سے اب تک 1 ہزار 602 اموات ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.