شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، میختر، رکھنی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش جاری ہے۔
ادھر کوہ سلیمان رینج میں لینڈسلائڈنگ سے متعلق آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دھاناسر کے دونوں جانب تین سو سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے خوراک کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
ادھر ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔
بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
Comments are closed.