شمال مشرقی اور وسطی بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، شیلا باغ اور توبہ اچکزئی میں موسلادھار بارش ہوئی۔
لیویز حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کے دوران ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ٓ۔
موسی خیل اور وادی زیارت میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔
بارش کے بعد زیارت کوئٹہ قومی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
کئی مقامات پر ریلے آنے سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے جبکہ کوہلو میں تیز بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
Comments are closed.