پاکستان میں شمالی کوریا کے سفارت خانے نے اسلام آباد پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگادیا۔
شمالی کوریا کے سفارت خانے نے وزارت خارجہ اور آئی جی اسلام آباد کو احتجاجی خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ تھانہ شالیمار پولیس 7 مارچ کو سفارت خانے کے پچھلے گیٹ سے داخل ہوئی اور سفارت خانے کے اہل کاروں کو ہراساں کیا۔
خط میں کہا گیا کہ پولیس نے سفارت خانے کے اندر دروازوں کو توڑا۔
شمالی کوریا کے سفارت خانے نے خط میں استدعا کی ہےکہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.