شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اپنی ٹرین میں روس پہنچ گئے، روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں ہتھیاروں کے دو طرفہ معاہدے کا امکان ہے۔
روس کو ہتھیار دینے کی صورت میں امریکا نے شمالی کوریا کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
شمالی کورین میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن شمالی کوریا کے دفاعی صنعتی اور فوجی حکام کے ساتھ روس پہنچے ہیں۔
کم جونگ مشرق بعید کے نامعلوم مقام پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
امریکا کو دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ہتھیاروں کے دو طرفہ معاہدے ہونے کا خدشہ ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ روس شمالی کوریا ہتھیار معاہدہ ہونے کی صورت میں شمالی کوریا کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
Comments are closed.