شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ممکنہ طور پر روس روانہ ہوگئے۔
جنوبی کورین میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ ممکنہ طور پر بذریعہ ٹرین روس روانہ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ شمالی کوریا اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات بدھ کو ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین جنگ کے لیے روس کو ہتھیار دیے تو شمالی کوریا کو قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی اخبار نے کم جونگ اُن کی روسی صدر پیوٹن سے رواں ماہ ملاقات کی خبر دی تھی۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کِم جونگ اُن رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھاریوں کی سپلائی سے متعلق بات چیت کریں گے۔
Comments are closed.