جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا روس میں ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دورہ روس کے دوران ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن جنگی جہازوں کا بھی معائنہ کریں گے جبکہ روسی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے امکانات کا بھی عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ اور روس کے صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں بھی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ بھی کرایا تھا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی دورہ روس میں صدر ویلادمیر پیوٹن سے ملاقات ہوگئی۔

دوسری جانب امریکا نے بھی کم جونگ اُن کے دورہ روس پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی برآمد سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.