ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے کینیڈا اپنا طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کینیڈا اپنا فوجی طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا۔

گزشتہ روز کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے ایئرفورس کے سی پی 140 ارورا ایئرکرافٹ کی جاپان میں تعیناتی کا اعلان کیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

یہ طیارہ 6 ہفتے تک سمندری پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے گا جن میں خاص طور پر بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز کو ایندھن اور دیگر اشیاء کی منتقلی شامل ہے جسے سلامتی کونسل نے ممنوع قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اقوام متحدہ نے 2006 سے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

مارچ کے آخری ہفتے میں شمالی کوریا نے زیر زمین حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جوہری ڈرون کا تجربہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.