
شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
سیئول جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج میزائل جاپانی سمندر میں فائر کئے ہیں جو450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 60 کلومیٹر کی بلندی تک گئے۔
امریکا،جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکی پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے تجربے سے ان خطرات میں اضافہ ہوا ہے جو اس کے پڑوسیوں اور عالمی برادری کو لاحق ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔
Comments are closed.