شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فضائی مشقوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے امریکا سے مشقیں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی کورین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں کھلی اشتعال انگیزی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا فوجی مشقیں فوری بند کرے، شمالی کوریا اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
شمالی کوریا کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے فوجی اشتعال انگیزی جاری رکھی تو مزید طاقتور جوابی اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے آج سے شروع ہونے والی جنوبی کوریا امریکا مشترکہ فضائی مشقیں جمعے تک جاری رکھنے کا کہا ہے۔
Comments are closed.