شمالی کوریا نے تجرباتی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا تھا جس کی ویڈیو سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ تھا۔
Comments are closed.