شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ تیز بارشوں اور ہواؤں میں صدر کم جونگ اُن کے خاندان کے پورٹریٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
حکمران جماعت کے اخبار ‘روڈونگ سنمون’ کی رپورٹ کے مطابق عوام کی سب سے پہلی ترجیح اپنے رہنما کم جونگ اُن، ان کے والد کم جونگ ایل اور دادا کم ایل سونگ کے پورٹریٹس کی حفاظت ہونی چاہیے۔
اخباری رپورٹ میں شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ ‘کم خاندان’ کے مجسموں، دیوار پر نقش تصاویر اور دیگر یادگاروں کو محفوظ بنائیں۔
جمعرات کو ‘خانون’ نامی طوفان کورین جزیرے سے ٹکرایا تھا اور اب وہ شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس طوفان سے جنوبی کوریا میں سیلاب آرہے ہیں، 16 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔
Comments are closed.