ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کےذخائر دریافت کیے ہیں۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت ہوئی ہے، یہ شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان نے بتایاکہ نئی دریافت سے تیل و گیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی، نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔
ترجمان ماڑی پیٹرلیم کے مطابق مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔
Comments are closed.