بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان: پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق

رواں برس شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 2022 میں تمام پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دریں اثنا وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔  

ادھر سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں پولیو وائرس کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک اور لکی مروت میں بھی پولیو وائرس کا خطرہ زیادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.