بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان میں غیر قانونی طور پر کالا تیتر رکھنے پر شہری کا چالان

محکمہ جنگلی حیات نے شمالی وزیرستان میں غیر قانونی طور پر کالا تیتر رکھنے پر شہری کا چالان کر دیا۔

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہری کو کالا تیتر رکھنے پر 2 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بنوں اور لکی مروت میں 50 غیر قانونی جنگلی حیات رکھنے پر بھی جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بغیر لائسنس یا پرمٹ کے جنگلی حیات رکھنا غیر قانونی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.