گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر اور سپاہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عامر عزیز شہید اور سپاہی محمد عارف شہید کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام،سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.