farm girl hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup whatsapp groups for hookups hookup Longmeadow 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان میں دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک اور لانس نائیک شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے دہشتگرد کی شناخت ضیاء اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں چار سدہ کے لانس نائیک زاہد احمد نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.