اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا جس میں 13 مزدور سوار تھے۔

حملے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئےجس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.