شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہائی پروفائل دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
اعلامیہ میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.