جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 35 سالہ حوالدار پاروش شہید کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.