خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سپاہی شکیل شفقت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرُعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.