اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی لڑائی میں آج ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اب 122 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جبالیہ کیمپ، خان یونس اور رفح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری جاری ہے، جس میں 20 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی اسنائپرز نے غزہ کے چرچ میں دو مسیحی خواتین کو ہلاک کر دیا، رفح کے حملے میں ایک فرانسیسی بھی مارا گیا۔
کمال عدوان اسپتال میں زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کو بلڈوزر سے کچلنے پر فلسطینی وزارت صحت نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، فضائی اور زمینی حملوں میں 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی علاقے کی طرف سے کرم شیلونگ کراسنگ کے راستے امدادی ٹرک آج غزہ میں داخل ہوں گے، غزہ میں چار روز سے بند مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز جزوی بحال ہونا شروع ہو گئیں۔
Comments are closed.