بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی بلوچستان میں مون سون کا نیا سسٹم داخل

شمالی بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے شمال مشرقی بلوچستان میں تیز بارشیں  ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دھانہ سر، شیرانی، کوہِ سلیمان اور درگ کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

لیویز کے مطابق  توبہ اچکزئی میں اندورنی رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بحال نہیں ہو سکی ہیں جبکہ مشینری کی عدم دستیابی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

لیویز کے مطابق قمرالدین نفی نامی علاقے میں سیلابی ریلے سے 3 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلابی ریلے میں یہ 3 نوجوان بہہ گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.