بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش، سیلابی ریلے

شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی، جس کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

زیارت آنے اور جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ادھر پاک افغان بارڈر باب دوستی آمد و رفت کیلئے بند ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہے۔

بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ بھی شدید موسم کے باعث بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.