بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی بلوچستان میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ نہ رکا۔ حالیہ بارشوں سے اب تک 57 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوچکے ہیں۔

کوژک ٹاپ اور شیلا باغ میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی اور چمن کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

چمن کا زمینی رابطہ منقطع ہو جانے کے باعث افغانستان سے کراچی جانے والے کنٹینر بھی پھنس گئے۔ این ایچ اے کی مشینری کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

توبہ اچکزئی میں سیلابی ریلے تین ڈیم بہا لے گئے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ کے چار چھوٹے ڈیمز میں بھی شگاف پڑگئے جس کے باعث پانی مکانوں میں داخل ہوگیا اور فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

اوتھل میں سیلابی ریلے نے 37 افراد کو گھیر لیا جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.