شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے اہم افغان رہنما پاکستان پہنچ گئے۔
شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے تاجک و ہزارہ کمیونٹی کے رہنما پاکستان پہنچے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغان وفد کا استقبال کیا ہے۔
کابل سے پاکستان پہنچنے والوں میں اسپیکر قومی اسمبلی میر رحمان رحمانی بھی شامل ہیں۔
دیگر رہنماؤں میں سابق صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی، اہم تاجک رہنما اور سابق وزیر داخلہ یونس قانونی بھی موجود ہیں۔
پاکستان آنے والوں میں احمد شاہ مسعود کے 2 بھائی احمد ضیا مسعود اور احمد ولی مسعود بھی شامل ہیں۔
ان میں ہزارہ کمیونٹی کے 2 اہم رہنما استاد محقق اور کریم خلیلی بھی کابل سے پاکستان پہنچے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے والوں میں بلخ کے سابق گورنر سردار عطا نور کے بیٹے خالد نور بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.