ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

شفقت محمود کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر مظاہرے میں شرکت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ملک میں بھی فوری طور پر مظاہرے ہوئے، پاکستان کے عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کروانے سے خوفزدہ ہیں انہیں پتہ ہے کہ شکست ہوگی، نااہلی کا فیصلہ غیر قانونی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ رد کر دے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا نہیں پتہ، عوام فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.