وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن اتحاد کی تحریک عدم اعتماد کی 3 وجوہات بتادیں۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کے خلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی 3 وجوہات بتائیں اور کہا کہ پہلی وجہ تو یہ ہے کہ چوروں کی سزا کا وقت قریب آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ سارے چور جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو انہیں سزا سے کوئی نہیں بچاسکتا ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ تیسری وجہ یہ ہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارے چور بیرونی طاقتوں کے حق میں بیانات دے رہے ہیں، یہ لوگ بیرونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کپتان عمران خان کی آپ سے اگلی ملاقات ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگی۔
Comments are closed.