بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شفقت محمود تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدے کے لیے چیئرمین کا شکر گزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہو کر پارٹی کے لیے کام جاری رکھوں گا، پی ٹی آئی چیئرمین پنجاب کے لیے نئے صدر کا تقرر کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.