منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

شعیب ملک کے T20 کرکٹ میں 12ہزار رنز مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک 12 ہزار رنز کرنے والے دوسرے بیٹر ہیں۔

شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ کے دوران 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، ان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر نے مجموعی طور پر 485 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.