17 year old hookup office hookup mature hookup app hookup Suplee PA emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک کی اننگز ’بوم بوم‘ تھی، شاہدآفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا آل راؤنڈر شعیب ملک کی گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی پر کہنا ہے کہ شعیب ملک کی اننگز ’بوم بوم‘ تھی۔

شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پاکستان ٹیم کی مسلسل پانچویں فتح کی خوشی نا قابلِ بیاں ہے۔‘

شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ شعیب ملک کی اننگز بُوم بُوم تھی۔‘

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

انہوں نے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.