17 year old hookup is there a real hookup app hookup hotshot mature gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک کا بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست اور خراب کارکردگی پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پورا فوکس پاکستان ٹیم اور اس کے میچز پر ہے، کسی دوسری ٹیم پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ دوران ٹورنامنٹ ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔

انہوں نے کہا کہ2009 کے ورلڈ کپ میں شروع میں ہم مشکل میں تھے، بعد میں مومینٹم پکڑا۔

سابق کپتان نے کہا کہ مسلسل جیت سے پاکستان ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے، پہلے ہی میچ کی کامیابی سے مورال بہت ہائی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا، ایک دو میچز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہا ہے، بابراعظم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.